کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا وژن ہے۔ پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست کی پروا نہیں ، عوام ان کی حقیقت کو پہچان چکے ہیں،جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو یہ سازشی ٹولہ انتشار کی سیاست شروع کردیتا ہے، سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھی انہوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دیا اور گزشتہ روز کا احتجاج بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ملک بھر اور خاص طور پر پنجاب میں ترقی اور عوام خوشحال ہورہے ہیں تو پی ٹی آئی کو یہ ہضم نہیں ہورہا، وزیراعلیٰ کے پی کے اپنے صوبے کے عوام پر توجہ دیں ،روز لشکرلیکر اسلام آباد روانہ ہونا انہوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، معصوم پاکستانیوں کو ریاست کے خلاف اکسانے والے ہمیشہ پچھلے دروازے سے بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی مخالفت کی پروا نہیں بلکہ ملک کی خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔