• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی خطرات کے باعث آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

اڈیالہ جیل—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل—فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے محکمۂ داخلہ پنجاب کے خط کے تناظر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست کے ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط بھی منسلک کیا گیا ہے۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ 6 اکتوبر کو محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے خط لکھا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست میں لکھا ہے کہ جیل میں 21 سو قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ ہمارےپاس 8 ہزار قیدی ہیں، جن میں دہشت گرد، جرائم پیشہ افراد کےعلاؤہ اہم سیاسی قیدی بھی شامل ہیں۔

درخواست گزار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے لکھا ہے کہ 6 اکتوبر کو محکمۂ داخلہ پنجاب کا خط موصول ہوا، جس کے ذریعے ہمیں آگاہ کیا گیا کہ سیکیورٹی کے لیے اضافی اقدامات اٹھائے جائیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی سیکیورٹی اقدامات کے لیے ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مشقیں کرنی ہیں۔

درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے استدعا کی ہے کہ 7 اکتوبر کی 190 ملین پاؤنڈکیس کی سماعت سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید