• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد


اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید