پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ جب تک بانیٔ پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے احتجاج جاری رہے گا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک اڈیالہ سے حکم نہیں آ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کا وقت ہوتا ہے احتجاج کا کون سا ٹائم ہوتا ہے، جب تک ہمارے کارکن میدان میں موجود ہیں ہم بھی موجود ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک بانیٔ پی ٹی آئی کو علی امین پر اعتماد ہے، تحریکِ انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔