غزہ میں جاری اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکا سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظلوم فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
ترکیہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا، یمن میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔
بھارت میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ہوا، نئی دلی میں سیکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کیا۔
بنگلادیش اور سری لنکا میں بھی مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں کا ایک سال پورا ہونے پر برطانیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا کو بتایا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ایک سال سے نہیں بلکہ 76 برسوں سے جاری ہیں۔