• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیرآزاد کے اعزاز میں عشائیہ

اوسلو (ناصر اکبر) صدر سندرے نورسترنڈ مسلم سینٹر راجہ محمد اقبال کی طرف سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا عشائیہ میں اسلامک کونسل آف ناروے کے سربراہ صاحبزادہ معصوم زبیر، چوہدری محمد منشا خان، ڈاکٹر مولانا حافظ محمدجمیل، امتیاز ورائچ، چوہدری احسان شاہد، محمد اقبال شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ میں راجہ محمد اقبال کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، اس عشائیے میں ہمارے بہت سارے ساتھی اور دوست موجود ہیں ، بہت اچھا لگ رہا ہے اپنی پاکستانی کمیونٹی سے مل کر اور میں نے دیکھا کہ یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بہت محبت کرتے ہیں ،یہ سب لوگ دیار غیر میں پاکستان کے سفیر جو یہاں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، نبی اکرم ﷺکافرمان ہے کہ مومن آپس میں بھائی ہیں، ہم سب مل کر اتحاد پیدا کریں۔ راجہ محمد اقبال نے کہا کہ مولانا عبدالخبیر آزاد ہمارے مہربان دوست ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ہماری نجی دعوت پر ناروے آئے، تقریب کے آخر میں مولانا محمد عبدالخبیرآزاد نے دعا کرائی۔
یورپ سے سے مزید