• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام ’’ڈیلیگیٹ کانگریس‘‘ کا انعقاد

لیڈز( پ ر) عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام ’’ڈیلیگیٹ کانگریس‘‘ منعقد ہوئی جس میں سوشلسٹ سماج کے قیام کیلئے جدوجہد کو تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔ صوبائی ڈیلیگیٹ کانگریس سے محتلف مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئے حالات اور مشکلات کے دور میں پارٹی کو وسیع تر بنیادوں پر پھیلانے اور پارٹی کے نظریے اور پروگرام کو پاکستان کے پسے ہوئے طبقات، کسانوں، مزدوروں، محنت کشوں و محنت کار عوام اور محکوم قومیتوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان 74 سال سے نو آبادیاتی غلام بیوروکریسی اور عالمی مالیاتی اداروں کے کنٹرول میں ہے اور ہم اسی غلامی سے نجات کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ کانگریس ہال کو پارٹی کی جدوجہد کے بنیادی اصولوں پر مشتمل سرخ بینرز سے سجایا گیا تھا جن پر جاگیرداری، سرمایہ داری اور سامراجی بربریت کا ایک علاج ۔ سوشلسٹ انقلاب، انسانیت اور کرہ ارض کی بقاء سوشلزم، قومی اداروں کی نجکاری نامنظور، منافع خوری کی خاطر ماحول کو تباہ نہ کیا جائے، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا، بچوں اور عورتوں کے لیے تخلیق اور فن کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے، مذہبی انتہاپسندی اور شدت پسندی ختم کرنے کے لیے ریاست سیکولر رویہ اپنائے، مہنگائی نہیں اُجرت بڑھاؤ، جبری مشقت روکنے کے لیے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور ٹھیکیداری نظام کو ختم کیا جائے گا، بربریت نہیں برابری، فاشزم نہیں سوشلزم، اسٹوڈینٹس یونینز بحال کی جائیں، شخصی آزادی کو ریاستے تحفظ فراہم کریں گے، عورتوں کو مردوں کے مساوی تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، ریاست کو مذہب سے الگ کیا جائے، بچوں کے لیے سرکاری اور نجی اداروں میں نگھداشت گاہیں بنائی جائیں گی، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور سماج میں اُن کی برابر حیثیت کو یقینی بنایا جائے گا شامل تھے۔ بلوچستان کے نو منتخب صدر سے نامور ٹریڈ یونین رہنما عبداللہ صافی کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی اور دیگر بائیں بازو کی جماعتوں اور ترقی پسند تنظیموں اور تحریکوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سوشلزم کی تحریک ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس موقع پر اگلے تین برس کیلئے نامور ٹریڈ یونین رہنما عبداللہ صافی صدر اور میر رحیم بلوج جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے۔تقریب کا آغاز عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کی سبکدوش ہونے والی کابینہ کی جانب سے تین سالہ کارکردگی رپورٹ سے ہوا۔ کانگریس نے آئندہ تین برس کیلئے باہمی اتفاق رائے سے نامور ٹریڈ ڈاکٹر لقمان کو سینئر نائب صدر، سید عبدالہادی اغا نائب صدر، میر رحیم بلوج جنرل سکریٹری، نور زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری، عبدالحفیظ فنانس سیکرٹری، ماہ زیب بلوچ خواتین سیکرٹری، عبدالغفار جمالی لیبر سیکرٹری، صادق حسنی یوتھ سیکریٹری، منتخب کر لیا۔ کانگریس میں عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی مرکزی ارگنائزنگ سیکریٹری نے کانگریس کے مہمان کے طور پر شرکت کی، جبکہ مرکزی جنرل سیکریٹری بخشل تھہلو نے نو منتخب صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔
یورپ سے سے مزید