پیرس (رضا چوہدری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پیرس میں بانی چیئرمین عمران خان کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کی طویل عمر اور صحت کیلئے دعا کرائی گئی۔ مقررین نے ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور جیل میں برداشت کی گئی صعوبتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ عمران خان کو قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں حوصلہ دکھانے پر سراہا گیا۔ مقررین نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی قربانیوں کو بھی سراہا اور دھرنے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مقررین میں یاسر قدیر، پی کے چوہدری، مشتاق خان جدون، چوہدری ابوبکر، گوندل خان، عجیب خان، افضال گوندل، چوہدری مقصود، نینا خان، ناصرہ خان، آصفہ ہاشمی شامل تھے۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔