• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس طب کا نوبل انعام امریکی سائنسدانوں کے نام

اسٹاک ہوم( نیوز ڈیسک)نوبل انعام برائے طب (میڈیسن) 2024حاصل کرنے والے سائنس دانوں کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سال کا یہ اعزاز مشترکہ طور پر امریکی محققین وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن کے نام رہا۔کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ میں قائم نوبل اسمبلی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق دونوں سائنس دانوں کو یہ اعزاز مائیکرو آر این اے اور اس کے پوسٹ-ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن سے متعلق کردار کی دریافت پر دیا گیا ہے۔انعام حاصل کرنے والے پروفیسر وکٹر ایمبروز ایک ڈیویلپمنٹل بائیولوجسٹ ہیں جو امریکا کی یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس میڈیکل اسکول سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ گیری رووکُن ایک مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں اور امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں بطور جینیات کے پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید