• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین قاری خلیل احمد حقانی نارتھ وٹفورڈ کے قبرستان میں سپرد خاک

برمنگھم/وٹفورڈ (نمائندگان جنگ) ممتاز عالم دین برطانیہ میں اہل سنت کے سرپرست اعلیٰ، تحریک آزادی کشمیر کے سفیر، قاری خلیل احمد حقانی کو نارتھ وٹفورڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ میں ممتاز عالم دین شیخ غلام ربانی افغانی نے پڑھائی نماز جنازہ میں ممتاز عالم دین مولانا فضل قادری، چوہدری محمد عظیم، مفتی نصیراللہ نقشبندی، صاحبزادہ اسدالملک لقمانوی، پیر طیب الرحمٰن قادری، مفتی رسول، مولاناسعید، علامہ حافظ مکی، سابق میئر اسلم، محبوب چوہدری، ڈاکٹر محمد الطاف، طارق عزیز ،مفتی محمد فاروق، قاری محمد شعیب سعید ، قاری محمد اشرف سیالوی، چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمد حکم داد، حاجی محمد منیر، کونسلر سردار شفیق، کونسلر آصف خان، سابق میئر ریاض ،سابق کونسلر چوہدری رشید، کشمیری رہنما عباس بٹ، راجہ مجید نوابی، طارق ڈار، چوہدری تنویر، چوہدری محمد نصیر، حاجی محمد یعقوب، قاری محمد بشیر، قاری محمد سلیم، شوکت علی، خورشید بٹ، مطلوب احمد چغتائی، شیراز،لائق خان سمیت برمنگھم، لندن، سلائو، لیسٹر، ہیمل ہمپسٹیڈ سے عوام نے شرکت کی۔ قاری خلیل احمد حقانی کی وفات پر ہر فرد سوگوار تھا۔ ممتاز علائے کرام قاری خلیل احمد حقانی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دین کی سربلندی، اسلام کی اشاعت کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کا مشن جاری رہے گا، تمام علمائے کرام اور کمیونٹی رھنماون نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علمائے کرام اور کمیونٹی رہنمائوں نے قاری خلیل احمد حقانی کے بیٹوں جواد حقانی، نوید حقانی اور ان کے بھانجے عبدالرئوف بانیا سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی اللہ پاک مرحوم قاری خلیل احمد حقانی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین۔

یورپ سے سے مزید