• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افتخار چوہدری بحالی کے بعد وکلاء اور ہم سے ہاتھ کر گئے تھے: گورنر پنجاب سلیم حیدر

سردار سلیم حیدر خان --- فائل فوٹو
سردار سلیم حیدر خان --- فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ حق پر مبنی ہے۔

گورنر پنجاب نے فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے لیے وکلاء تحریک میں شامل تھا، لیکن افتخار چوہدری اپنی بحالی کے بعد وکلاء اور ہم سے بھی ہاتھ کر گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اورآپ آئین کی بحالی کے لیے نکلے تھے، سب جانتے ہیں آئین سپریم ہے، اسی پر عمل ہونا چاہیے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ اٹک میں روزانہ کی بنیادوں پر مقدمات ہوئے، پھر پتہ چلا تاریخوں کا سامنا کرنا کتنا مشکل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر غریب آدمی کے لیے گورنر ہاؤس کے راستے کھلے ہیں، عوام جن کے پاس کرایہ نہیں ان کو انصاف کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، مظلوم، مجبور اور غریبوں کی مدد کرنا پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔

قومی خبریں سے مزید