ترکیہ کل بروز بدھ بحری جہاز کے ذریعے لبنان سے اپنے شہریوں کا انخلاء کرائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں درخواست جمع کروانے والے ترک شہریوں کی واپسی کے لیے بحریہ کے 2 جہاز آج بیروت پہنچیں گے۔
ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق بیروت پہنچنے والے دونوں جہازوں میں 2 ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ضروری ہوئی تو انخلاء کا عمل مزید چند دن جاری رکھا جائے گا۔
ترک وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک شہریوں کے انخلاء کے لیے بیروت پہنچنے والے بحری جہاز انسانی امداد بھی لبنان پہنچائیں گے۔