• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کے شادی پروجیکٹ کی منظوری

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پروجیکٹ سے متعلق منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17واں اجلاس ہوا جس میں غریب خاندان کی بچیوں کی شادیاں کروانے کے پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

اس پروجیکٹ کے تحت دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی 13 اشیاء گفٹ کی جائیں گی۔

اجلاس میں بےزمین کاشتکاروں کو ایک لاکھ ایکڑ زمین 3 اور 5 سال کی لیز پر الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔

اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال کے آخر میں پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی۔

مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کرلیا اور صوبہ بھر میں آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا۔

الحمرا لاہور میں اجوکا تھیٹر فیسٹول کے لیے 10 ملین روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید