ورلڈ کلچر فیسٹیول میں جہاں میوزک، ڈانس فائن آرٹ کے ملکی اور بین الاقوامی فنکار ہیں تو وہیں مقامی تھیٹر فنکاروں کو بھی اپنے کھیل پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں جیو اور جنگ کے تعاون سے عالمی ثقافتی سرگرمی بھرپور چمک دھمک کے ساتھ جاری ہے۔
ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار کراچی آرہے ہیں۔
38 روزہ میلے کے تیرھویں دن حاضرین پاکستانی تھیٹر گروپ کے پلے’’clue‘‘ سے خوب محظوظ ہوئے۔
رنگ برنگی روشنیوں سے جگ مگ آرٹس کونسل کراچی میں ان دنوں ملکی اور بین الاقوامی فنکاروں کی آمدورفت کے سبب خوب چہل پہل ہے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کےتیرھویں دن برطانوی تھیٹر ’’clue‘‘ کے ترجمہ پر مبنی کھیل نے حاضرین کی توجہ برقرار رکھی، قطاروں میں لگ کر پہلے ٹکٹ خریدے گئے اور پھر آڈیٹوریم ون تھیٹر فنکاروں کے برجستہ جملوں پر تالیوں سے گونج اٹھا۔
’کلیو‘ کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی نے کہا کہ دوسری زبان کے کھیل کو مقامی لب و لہجے میں ڈھالنا آسان نہیں لیکن تھیٹر فنکاروں نے اداکاری کا حق ادا کردیا۔
اسٹیج ڈرامے میں ایک ایسے میزبان کو مرکزی کردار بنایا گیا جو چھ مہمانوں کو بلیک میل کرتا ہے،
تھیٹر پلے میں مجرموں کو سبق دیا گیا کہ چالاکی اور مکاری سے جرم چھپانا ممکن نہیں۔