جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے نام پر کٹھ پتلی عدالت قائم کی جا رہی ہے جو ایگزیگٹیو کے تابع ہو گی۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا چیف جسٹس فردِ واحد وزیرِ اعظم کی صوابدید پر لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس آئینی عدالت کو وہ تمام اختیارات دیے جا رہے ہیں جو سپریم کورٹ کو حاصل ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکلاء تنظمیں عدلیہ اور آئین کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں۔