• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: طوفان ملٹن کمزور ہو کر کیٹیگری 2 میں تبدیل

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

سمندری طوفان ملٹن امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد کمزور ہو کر کیٹیگری 2 میں تبدیل ہو گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد وہاں تیز ہواؤں اور شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتِ حال ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا میں اس وقت 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ 20 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کی 15 کاؤنٹیز میں انخلاء کے لازمی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور تقریباً 19 سو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ٹمپا بے اور سینٹ پیٹرز برگ کے 60 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول بھی ختم ہو گیا ہے۔

طوفان ملٹن کو اس صدی کا سب سے طاقت ور طوفان کہا جا رہا ہے اور یہ رواں سال امریکا میں آنے والا  پانچواں سمندری طوفان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید