پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کم ہوکر 85 ہزار 453 پر بند ہوا۔
یہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی اکتوبر میں پہلی منفی بندش ہے۔
حصص بازار میں آج 50 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔
اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوکر 11 ہزار 161 ارب روپے ہے۔