• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور:کمشنر سکھر کی زیرصدارت اجلاس،2 روزہ کھجو رمیلہ لگانے کا فیصلہ

خیرپور(بیورورپورٹ) خیرپور میں کمشنر سکھر کی صدارت میں سرمایہ کاروں کھجور کے آبادگاروں ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ اور تاجر تنظیموں کا اہم اجلاس 20اور21اگست کو دو روز ہ کھجور میلہ لگانے کافیصلہ کارخانے لگانے والے سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے سمیت اہم اقدامات پر غور کر لیاگیا تفصیلا ت کے مطابق خیرپور میں کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ کی صدارت میں سرمایہ کاروں کھجور کے آبادگاروں ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچر گر وتھ پروجیکٹ اور تاجر تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیاض حسین جتوئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان پروجیکٹ ڈائریکٹر اسپیشل اکنامک زون کیپٹن انوار الحق ڈیٹ پام انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر غلام سرور مرکھنڈ پروجیکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ شاہ جہان ہاشوانی ضلع امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا صدر الدین پھلپوٹو زرعی ماہر غلام قاسم جسکانی اور دیگر شریک ہوئے اجلاس میں 20اور21اگست کو خیرپور میں دو روزہ کھجو رمیلہ لگانے کا فیصلہ کیاگیا کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اسپیشل اکنامک زون خیرپور کے لیے بڑا تحفہ ہے جو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ذاتی کوشش سے خیرپور میں قائم ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اکنامک زون میں نئے کارخانے لگانے والے سرمایہ کاروں کو تحفظ دیا جائے گا اور ان کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ 20اور21اگست کے دوروزہ کھجور میلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کریں گے انہوں نے کہاکہ کھجور زرمبادلہ کمانے والی فصل ہے کھجور کے آبادگاروں کو تمام سہولتیں دی جائیں گی جبکہ خیرپور کی کھجور کو بین الاقوامی مارکیٹ میں بھیجنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
تازہ ترین