واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے صاف توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے بند ایٹمی بجلی گھردوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے موسمیاتی تبدیلی کے مشیر علی زیدی نے کہا ہےکہ حکومت کاربن اخراج سے پاک بجلی کی طلب پورا کرنے کیلئے ملک میں بند کیے گئے ایٹمی توانائی کے بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے پر کام کر رہی ہے۔