برمنگھم (پ ر) ڈاکٹر امجد واحد اور وسیم واحد کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ سینٹرل جامع ماسک برمنگھم میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ برطانیہ بھر سے عزیزواقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔کمیونٹی کے افراد نے جنازہ کے بعد مرحومہ کے صاحبزادوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا، مرحومہ نیک اور دیانتدار طبیعت کی مالک تھی۔ سعید مغل چیئرمین مغل نیوٹرل ٹرسٹ نے کہا کہ مرحومہ کے شوہر مغل نیوٹرل ٹرسٹ یوکے کے بانی ممبر تھے، ساری زندگی کمیونٹی کی خدمت کی اور ان کا چھوٹا فرزند وسیم واحد ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔ تعزیت کرنے والوں میں مرحومہ کے بھانجے حاجی محمد ایوب، حاجی نصیر رضا، شبیر احمد مغل، حاجی صابر مغل برڈن سے ڈاکٹر اعجاز رتیال، حاجی قدیر احمد، ظفر مغل، محمد ممتاز اور دیگر شامل ہیں۔ مرحومہ کے بڑے بیٹے امجد واحد نے ان سے تعزیت کرنے اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔