• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم میں زندہ پیر گھمکول شریف کا عرس آج منعقد ہوگا

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) زندہ پیر گھمکول شریف کا دینی اور روحانی فیض عالمی سطح پر روز بڑھ رہا ہے اور نوجوان نسل میں روحانیت اور محبت اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اور دین اسلام کی طرف رغبت بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلہ میں سیدنا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی یو کے کے صدر استاد محمد صفدر نے کہا کہ برمنگھم میں 22دسمبر بروز اتوار کو حضرت زندہ پیر گمکھول شریف کا عرس مبارک منعقد ہو گا۔ سجادہ نشین حبیب اللہ شاہ عرس کے لئے خصوصی طور پر پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ویسٹ گریٹر ما نچسٹرسے بڑی تعداد میں عقیدت مندان زندہ پیر گنھمکول شریف برمنگھم جائیں گے۔ وفد میں خطیب برطانیہ علامہ شاہجہان مدنی اور دیگر مذ ہبیروحانی رہنما شامل ھوں گے۔ انہوں نے برمنگھم میں پیر حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین زندہ پیر سے ایک وفد کی صورت میں ملاقات کی اور22دسمبر کو برمنگھم میں ہونے والے عرس مبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
یورپ سے سے مزید