• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے طویل انتظار کم کرنے کیلئے سیکڑوں ایگزامنر بھرتی کرنے کا منصوبہ

لندن (پی اے )حکومت نے اعلان کیاہے کہ ڈرائونگ ٹیسٹ کیلئے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کو کم کرنے کیلئے سیکڑوں ڈرائونگ ایگزامنر بھرتی کئے جائیں گے۔سڑکوں کے مستقبل سے متعلق امور کے وزیر لیلین گرین ووڈ نے کہا کہ اب ڈرائونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کسی کو 6ماہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ ڈرائونگ لائسنس کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں زیر التو ا ہیں۔ حکومت کا کہناہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے انتظار کی مدت کم کرکے 7ہفتے تک کردی جائے گی ،ڈرائونگ ایگزامنرز بھرتی کرنے کا فیصلہ انتظار کی مدت کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے،ڈرائونگ انسٹرکٹرز نے موجودہ سسٹم کو ایک خوفناک خواب قرار دیتے ہوئے اس بات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ ایگزامنرز کی بھرتی سے حقیقی معنوں میں کوئی فرق پڑ سکتاہے ،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ڈرائونگ ٹیسٹ میں تاخیر بحران کی سطح تک پہنچ گئی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق مارچ تک کے 12ماہ کے دوران زیر التوا درخواستو ں کی تعداد 1.9ملین تک پہنچ چکی تھی۔ڈرائیور اور گاڑی کے معیار سے متعلق ایجنسی (DVSA) نے اب طویل انتظار کو حل کرنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں سیکھنے والوں کو منافع کمانے کیلئے قائم تیسری پارٹیوں کی طرف سے بک کیے گئے ٹیسٹ پر زیادہ فیس ادا کرنا پڑے گی ۔ اعلان کردہ اقدامات میں گریٹ برطانیہ بھر میں 450ڈرائونگ ایگزامینرز کی بھرتی اور تربیت شامل ہے۔ DVSA ٹیسٹ کو تبدیل یا منسوخ کرنے کے لیے پیسے ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کام کے3دنوں کی شرط میں تبدیلی کرکے اسے 10 کام کے دن کردے گا تاکہ آخری وقت کی منسوخی کو روکنے کی کوشش کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ان تجاویز پر مشاورت بھی ہوگی جن میں ان طلب کے لیے نئے ٹیسٹ بک کرنے کا وقت بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جو سنگین یا خطرناک غلطیوں کے بعد ناکام ہو جاتے ہیں۔ سیکھنے والے ڈرائیورز کو فی الحال ایک نیا ٹیسٹ بک کرنے سے پہلے 10 کام کے دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ٹیسٹ بک کرنے کے لیے موجودہ قواعد جو 24 ہفتے پہلے تک کی بکنگ کی اجازت دیتے ہیں، ان کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا سیکھنے والے مزید آگے بک کروا سکتے ہیں۔ مس گرین وڈ نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لاکھوں افراد کے لیے زندگی بدلنے والا موقع ہےلیکن حالیہ برسوں میں ٹیسٹ کے لیے آسمان کو چھوتے انتظار نے اس موقع کو بہت سے لوگوں سے چھین لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرائونگ ٹیسٹ کیلئے کسی کو بھی6 ماہ انتظار نہیں کرنا چاہیے، ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے لیے سفر کر کے ملک کے دوسرے حصے میں جانا یا بے ایمان ویب سائٹس کے ہاتھوں لٹنا صرف اس وجہ سے کہ وہ انتظار کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے مناسب نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جو بیک لاگ ہم نے ورثے میں حاصل کیا ہے وہ بہت بڑا ہے، لیکن آج کے اقدامات طویل ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انتظار کے اوقات کو حل کرنے، سیکھنے والے ڈرائیورز کو استحصال سے بچانے اور مزید لوگوں کو سڑک پر لے جانے میں اہم قدم ہیں۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے طویل انتظار سے گزرنے والے لوگوں جن میں طلبہ بھی شامل ہیں کہ نئے ایگزامنرز کی بھرتی سے انتظار کی مدت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ لوگ ان ہی لوگوں کا ٹیسٹ لیں گے جنھوں نے تیسری پارٹی سے بکنگ کرائی ہوگی، عوام کو صحیح معنوں میں آسانی فراہم کرنے کیلئے حکومت کو تمام تیسری پارٹیوں کو ختم کردینا چاہئے اور ٹیسٹ کیلئے براہ راست رابطہ کرنے والوں ہی کے ٹیسٹ لئے جائیں۔ لوگوں کا کہناہے کہ ٹیسٹ کیلئے ایک کریڈٹ کارڈ ،ایک لائسنس اورایک ٹیسٹ کے اصول پر عمل کیاجانا چاہئے۔DVSA کے ترجمان نے کہاکہ یہ اقدامات سیکھنے والوں کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی بکنگ سسٹم کو مزید منصفانہ بنانے میں مدد فراہم کریں گے، انہیں استحصال سے بہتر طور پر بچائیں گے، اور انہیں ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی اپنی بکنگ سسٹم اور عمل کے بارے میں تاثرات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے نئے شرائط و ضوابط 6 جنوری 2025 سے نافذ ہوں گے، جن میں یہ بات واضح کی جائے گی کہ ڈرائیونگ انسٹرکٹرز اور نجی اداروں کو ان سیکھنے والوں کی جانب سے ڈرائیونگ ٹیسٹ بک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جنہیں وہ تعلیم نہیں دے رہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ صرف وہی ڈرائیونگ انسٹرکٹرز یا ادارے جو انسٹرکٹرز کو ملازم رکھتے ہیں، وہ اس سروس کو کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کی بکنگ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہیلی اینسیل جو کہ کارن وال میں 4 سال سے انسٹرکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں، نے کہا کہ وہ زیادہ پرامید نہیں ہیں کہ حکومت کے تجویز کردہ ان اقدامات سے کچھ بدلے گا۔
یورپ سے سے مزید