• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں مختصر ترین دن 7 گھنٹے 49 منٹ اور 42 سیکنڈز پر محیط ہوگا

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)سات گھنٹے 49منٹ پر محیط سال کے مختصر ترین دن نے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیردی۔ برطانیہ میں کتنی جلدی اندھیرا چھا جاتا ہے یہ سوچ کر پریشاں ہیں تو آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ تاریک دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں آپ آخر کار سال کے مختصر ترین دن تک پہنچ گئےہیں۔میٹ آفس کی طرف سے کہاگیا ہے کہ(ونٹر سالسٹیس )لندن میں مختصر ترین دن 7 گھنٹے 49 منٹ اور 42 سیکنڈز پر محیط ہوگا یہ موسم گرما کے 8گھنٹے 49منٹ کے سالسٹیس سے کم ہے اسے طویل دن ماناجاتا ہے۔ شمالی نصف کرہ کے لوگوں کے لیے گزشتہ کل کا دن فلکیاتی موسم سرما کا آغاز ہے جب کہ جنوبی نصف کرہ کے لوگوں کے لیے موسم گرما کا آغاز ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمان میں سورج کی ظاہری پوزیشن سال بھر بدلتی رہتی ہے ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ زمین اپنے محور پر 23.4 ڈگری کے زاویے پر گردش کرتی ہے۔ شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران قطب شمالی سورج کی طرف جھک جاتا ہے، اور اس لیے اسے زیادہ براہ راست سورج کی روشنی اور دن کی روشنی کے اوقات زیادہ حاصل ہوتے ہیں سالسٹائسز سال میں دو بار ہوتے ہیں اور اسے گرمیوں کے سولسٹیس اور سردیوں میں ونٹر سولسٹیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فلکیاتی تعریف کے مطابق آج سے سردیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وضاحت کی ہے کہ فلکیاتی کیلنڈر سورج کے گرد اس کے مدار کے سلسلے میں زمین کے گردشی محور کے 23.5ڈگری جھکاؤ کی وجہ سے موسموں کا تعین کرتا ہے ۔موسموں میں چار ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے ہر ایک تین ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔
یورپ سے سے مزید