پیرس (رضا چوہدری) سکون من کیلئے لائبریری ضروری ہے کیونکہ اہل قلم و اد ب کی تشنگی دور کرنے کےلیے لا ئبری کا سہار ے سے سکون من حاصل ہوتا ہے معروف شاعرہ و ادیبہ آرزو نے جنگ کو بتایا کہ انہوں اہل ذوق اور اہل ادب کےلیے فرانس میں پہلی اردو لائبریری قائم کی ہے جس میں اردو ادب ، اسلامی کتب، تاریخی کتب اور ناول کی کتب موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں جنم لینے والی نئی نسل کو اپنے کلچر ،ادب و آداب سے جوڑے رکھنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل ذوق رابطہ کر کے کتاب لے سکتے ہیں ۔ ملاقات کے لیے یا کسی بھی معلومات کے لیے، ذائقہ ہال 25. دسمبر13h سے 20h آگاہی کےلئے اسٹال لگایا جائے گا جبکہ ہمارے سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے یا ای میل کے ذریعے ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔