• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب ’’وطن ثانی‘‘ سفارتخانہ سویڈن برائے پاکستان کو پیش

اسٹاک ہوم (زبیر حسین) سویڈن پرعارف محمود کسانہ کی لکھی کتاب ’’وطنِ ثانی‘‘ سویڈن کے سفارت خانہ میں پیش کی گئی۔ یہ کتاب محمد صدیق سابق مشیر وفاقی ٹیکس محتسب نے سویڈن کے سفارت خانہ اسلام آباد میں سیاسی، تجارتی اور مواصلاتی سیکشن کی سربراہ جیسکا مارٹیبو کو پیش کی اور انہیں کتاب کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ اس ملاقات میں محمد صدیق نے سویڈش سفارت کار کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے اپنے سویڈن کے دوروں اور سویڈن کے پارلیمانی محتسب کے ساتھ ملاقاتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیالات کیا۔ سویڈش سفارت خانہ کی سیاسی، تجارتی اور مواصلاتی سیکشن کی سربراہ جیسکا مارٹیبو نے محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا اور وطنِ ثانی کے مصنف عارف محمود کسانہ کے لیے تہنیت کا پیغام دیا۔
یورپ سے سے مزید