• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس پرطوفانی ہواؤں سے پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)کرسمس کے موقع پر برطانیہ کے مختلف مقامات پر 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ترین ہوائوں کے باعث ٹریفک میں پڑنے والے خلل پر محکمہ موسمیات کی طرف سے الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو کہا گیا ہے کہ وہ حالات کیلئے خود کو تیار رکھیں۔ آر اے سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال کا آخری ہفتہ طوفانی ہوائوں ، شدید سردی ،برفباری اور بارش کیساتھ تقریبا 70لاکھ کے قریب لوگوں کو متاثر کرے گا۔میٹ آفس کی طرف سے جاری کردہ تنبیہ میں کیاگیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ڈرائیونگ کرنیوالے افراد کو اسی میل فی گھنٹے سے تیز چلنے والی ہوائوں کا سامنا کرناپڑ ےگاجس سے پبلک ٹرانسپورٹ متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔ ڈبل اے کی طرف سے پیشگوئی میں یہ بھی کیاگیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر آج سے تقریبا 22.7ملین کے قریب لوگ سڑکوں پر نظر آئیں گے جس سے آخری ہفتہ سال کا مصروف ترین ویک اینڈ بن سکتا ہے۔کرسمس میں فیری پر مزے اڑانے کے پروگرام مرتب کرنیوالوں کو ڈوور بند گارہ پر طویل تاخیر کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے دوسری طرف سینٹ پینکراس انٹرنیشنل اسٹیشن پر تہوار کے دنوں میں طویل انتظار کرتے دیکھا جا رہا ہے ‘ موسمی خرابی کے باعث مختلف مقامات کیلئے پہلے ہی ییلو وارننگ جاری کی جا چکی ہے آر اے سی کے ترجمان راڈ ڈینس نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات کو موسمی حالات کے دوران صبر سے کام لینا ہوگا شمال مغرب، شمال مشرقی، اسکاٹ لینڈ اور ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے بعض علاقوں کیلئے ییلووارننگ جاری ہو چکی ہے پچاس سے ساٹھ میل فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ اسی میل فی گھنٹے تک ہوائیں چلنے کا امکان ہے بارش ہفتے کی شام سے اتوار تک سکاٹ لینڈ کے شمال مغرب میں پہاڑیوں پر کئی سینٹی میٹر برف میں تبدیل ہو سکتی ہے ژالہ باری، برف اور اولے نچلی سطح پر گر سکتے ہیں اور اتوار کی صبح تک برفانی صورتحال پیدا کر سکتے ہیں جس سے مسائل جنم لے سکتے ہیں لوگوں کو نہ صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ضرورت ہے بلکہ غیر ضرور ی سفر سے بھی اجتناب کرناچاہیے۔
یورپ سے سے مزید