• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرم موسم میں تھکا دینے والی ٹرپل سنچری بنانے پر خوش ہوں، ہیری بروک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتان ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے ہیری بروک نے کہا ہے کہ گرم موسم میں تھکا دینے والی ٹرپل سنچری مکمل کی، انگلینڈ کے عظیم بیٹر میں شمار ہونا اچھا لگ رہا ہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے، مجھے ریکارڈز کا نہیں پتہ میں خوش ہوں کہ ٹرپل سنچری بنائی۔ انگلینڈ نے دن کا اختتام اچھے انداز میں کیا ، پہلی بال پر وکٹ ملنے سے فائدہ ہوا ۔ جو روٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنا آسان رہا ،وہ بڑی مدد کرتے ہیں ،صورتحال کو بڑا آسان بنانے والے کھلاڑی ہیں، بولنگ وقفوں وقفوں سے اچھی ہوئی ہے، شاہین اور نسیم بہترین بولر ہیں انہوں نے اس پچ پر بہت محنت کی ہے ۔

اسپورٹس سے مزید