• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا تجربہ اچھا رہا، شکیب الحسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ جب بھی پی ایس ایل میں آیا یہاں تجربہ اچھا رہا ہے، پی ایس ایل 10 برسوں میں بہت بڑی اور بہتر ہوئی ہے۔ لاہور قلندرز کا ماحول بہت شاندار ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کھیلتا رہا ہوں، اب میں ان فاسٹ بولرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر رہا ہوں، ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع مل رہا ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز اچھی ہوگی ۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے شکیب الحسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر لیگز میں بھی کھیلنا پسند کروں گا، مجھے نہیں پتا کہ اگلے 4 ، 5 ماہ میں کیا ہوتا ہے۔
اسپورٹس سے مزید