• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے بعد ریلیف کے اقدامات کیے جائیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ـــ فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ـــ فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے بعد حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعاون کے 27 معاہدے خوش گوار اقدام ہے، سعودی عرب پاکستان کا ہر اعتبار سے با اعتماد برادر ملک ہے۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا دھرنا عوام کو ریلیف دلانے کے نتائج لا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید