• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے کی تجویز

بابر اعظم-- فائل فوٹو
بابر اعظم-- فائل فوٹو

سلیکٹرز نے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز دے دی۔

ٹیسٹ میچوں کی گزشتہ 18 اننگز میں بابر اعظم ایک ففٹی بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2022ء کے بعد سے کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کی جگہ کامران غلام اور ابرار احمد کی جگہ اسپنر مہران ممتاز کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید