رحیم یار خان میں بھونگ اور ماچھکہ کی حدود میں خالی چیک پوسٹس پر ترجمان پولیس کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں بند پر قائم مورچے عارضی طور پر قائم کیے گئے تھے، عارضی مورچوں میں پولیس کی حکمت عملی کے تحت ڈیوٹیاں لگتی ہیں۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس پوری طاقت اور بھرپور وسائل کے ساتھ کچے میں موجود ہے۔ دوپہر میں پولیس کچے کی چوکیوں پر تعینات نہیں ہوتی، رات میں مختلف چوکیوں پر حکمت عملی کے تحت پولیس تعینات کرتے ہیں۔
پولیس کے بڑے کیمپس بنانے کے بعد زیادہ نفری وہاں تعینات کی گئی۔