لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفرنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ایل جی ایچ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر جنرل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی مانیٹر کریں اور دوسری شفٹ کو چارج دئیے بغیر اپنی ڈیوٹی نہ چھوڑے۔