ملتان (سٹاف رپورٹر )جمعیت علماءاسلام (س) پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی آڑ میں آئین پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،عوامی وقومی عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر قانون سازی کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری سعید احمد رحیمی کی رہائش گاہ پر علماءکرام سے بات چیت اور جامع مسجد رشیدیہ رشید اباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا, اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری سید یوسف شاہ ، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز قاسمی، حاجی رشید احمد نقشبندی ،حاجی شاہد ابراہیم، قاری عبدالرزاق رحمی عبد الباسط بھی موجود تھے، مولانا حامد الحق حقانی نے مزید کہا عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ نے نیا تفصیلی فیصلہ جاری کر کے تمام ابہام دور کر دیے۔