کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے۔
کراچی میں ایئر پورٹ، ایم اے جناح روڈ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوند باندی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ لانڈھی، قائد آباد اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔
بحیرۂ عرب پر ڈپریشن کے زیرِ اثر کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب سے بادل شہر کی جانب آئے ہیں، کراچی میں آج وقفے وقفے سے مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں کل بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔