• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خناق کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمۂ صحت سندھ کے حوالے


صوبۂ سندھ میں خناق کے کیسز اور اموات میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارۂ صحت نے ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمۂ صحت سندھ کے حوالے کر دیے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق اینٹی ٹاکسن سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کراچی کےحوالے کیا جا رہا ہے۔

حکّام نے بتایا کہ محکمۂ صحت سندھ اپنے وسائل سے بھی اینٹی ٹاکسن خریدنے جا رہا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق خناق کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہونے کے باعث ہے۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ سندھ بھر سے خناق سے متاثرہ بچوں اور بڑوں کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کراچی بھیجا جانے لگا ہے۔

صوبے کے دیگر بڑےاسپتالوں کو بھی خناق کے کیسز کا علاج کرنے کے لیے بیڈز اور وارڈ مختص کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں خناق سے کئی بچے اور افراد جاں بحق ہو چُکے ہیں۔

صحت سے مزید