• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس—فائل فوٹو
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس—فائل فوٹو

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا امکان ہے۔

بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری کی ری کوری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید