• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا کپور اب دھوم 4 میں نظر آئیں گی؟

باکس آفس پر ہندی زبان کی کامیاب ترین فلم استری 2 میں عمدہ اداکاری کرنے والی اداکارہ شردھا کپور سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ اب فلم دھوم 4 میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ دھوم فرنچائز کی کہانیاں پہلی فلم سے ہی مداحوں کو خوب پسند آئیں اور فلموں کے کرداروں اور انکی اداکاری کو بھی اتنا ہی سراہا گیا ہے۔ 

اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فلم دھوم 4 کےلیے رنبیر کپور مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ شردھا کپور فیمیل لیڈ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، لیکن کرداروں جے اور علی کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ وہ  ممکنہ طور پر اگلی فلم میں نظر نہیں آئیں گے۔ 

اس سے قبل فیمیل لیڈ رول میں پہلے ایشا دیول پھر ایشوریا رائے اور اسکے بعد کترینہ کیف نظر آئیں اور تمام ہی اداکاراؤں نے اپنی پرفارمنس سے داد سمیٹی۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی آراء اس سلسلے میں کچھ مختلف نظر آتی ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شردھا کپور کی جگہ پر فلم میں دیپیکا پڈوکون ہونی چاہئیں جبکہ کچھ کا ووٹ تریپتی دیمری کے حق میں ہے۔ 

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے فلم پٹھان میں فیمیل لیڈ رول نبھایا تھا جبکہ وہ فلم جوان میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔ دوسری جانب فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد تریپتی دیمری کو نیشنل کرش قرار دیا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید