• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کا سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد عام کرنے سے انکار

کراچی(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مرتبہ پھر بھارت پر کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام عائد کیا ہے لیکن انہوں نے بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق شواہد عام کرنے سے انکار کر دیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ انڈیا تحقیقات میں تعاون کرے ، قانونی کی بالا دستی اور اپنے شہریوں کے تحفظ پر ہمارا وقف واضح ہے 

 دوسری جانب کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کینیڈا میں انڈین سفارتکاروں کی نگرانی اور ایک اہم اتحادی ملک کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ہیں۔ 

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس تمام معاملے سے واقف کینیڈین حکام نے بتایا کہ انڈین حکام اور انڈین سفارتکاروں کے درمیان ہونے والی بات چیت اور انٹیلی جنس شیئر کرنے والے اتحادیوں میں سے ایک ملک کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید