کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء نے سٹی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا ، وکلاء نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بار کے تما م وکلاء متحد اور اس آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں جو چوری چھپے لائی جا رہی ہے،وکلا نے آئین میں ترمیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا، مارچ میں سابق وائس چیئرمین سندھ بار کائونسل بیرسٹر صلاح الدین، سندھ ہائیکورٹ بار کے جوائنٹ سیکریٹری علی اصغر پٹھان سمیت دیگر شریک ہوئے۔