• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کا عمل کھلی مسلم دشمنی ہے، منعم ظفر خان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ پربھارت کے صوبے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے اور شعائرِ اسلام کی بے حرمتی کے خلاف منعقد خواتین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کا یہ عمل کھلی مسلم دشمنی اور ہندوتوا ذہنیت کا واضح اظہار ہے، انڈیا میں مسلم خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعے پر صرف وزارتِ خارجہ کے بیانات کافی نہیں، بلکہ حکمرانوں کو اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے، مظاہرے سے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اور نائب امیر کراچی مسلم پرویز نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید