کراچی( اسٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم ، جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس، شعبہ فلاسفی کے سابق چیرمین اور عثمان انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر منظور احمد پیر کو علالت کے باعث انتقال کرگئے ، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ڈاکٹر منظور احمد کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔