کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی نے ایک بار پھر شا رع فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوںاور 23شاہراہوں پر ون پلس فور سیٹررکشا کیب کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ،ٹریفک پولیس کی درخواست پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 22 دسمبر 2025 سے21 فروری 2026 تک ہوگا،خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کیلئے فیصلہ کیا گیاہے،ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا اختیار ہوگا۔