کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سول عدالت نے عامل کالونی کے فلاحی پلاٹ پر قبضہ اور کمرشل سرگرمیوں کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست پر میئر کراچی اور کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے فریقین سے 31جنوری تک جواب طلب کرلیا ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جگر مراد آبادی روڈ پر واقع پلاٹ کی پہلی منزل پر لائبریری اور گراؤنڈ پر بینک تھا، فلاحی پلاٹ کے باعث بینک سے جگہ خالی کرائی گئی تو کے ایم سی نے قبضہ کرلیا، کے ایم سی اس جگہ ریسٹورنٹ بنانا چاہیتی ہے، ٹی ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ علامہ اقبال لائبریری 1969سے قائم ہے، لائبریری کے نیچے ہوٹل نہیں بن سکتا۔