بلوچستان حکومت نے قومی شاہراہوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں قومی شاہراہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شاہراہوں پر پولیس، بلوچستان کانسٹبلری، لیویز اور ایف سی کا گشت بڑھایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی، سبی اور لورالائی روٹ پر گشت کے ساتھ چیکنگ میکنزم بھی تبدیل کیا گیا ہے۔