• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او اجلاس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے: طاہر محمود اشرفی

چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی ــــ فائل فوٹو
چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی ــــ فائل فوٹو

چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے سرمايہ كار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بہترین سہولتیں اور ماحول بن چُکا ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

اس سلسلے میں  وفاقی دارالحکومت میں اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

اجلاس میں شرکت کے لیے ایس سی او ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 مہمانوں کے استقبال کے لیے اسلام آباد کو رنگین روشنیوں، پھولوں کی سجاوٹ، ایس سی او ممالک کے جھنڈوں اور بینرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید