ایرانی حملے میں اسرائیل کو ہونے والے مالی نقصانات سے متعلق ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایرانی حملے سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کیں لیکن اسرائیلیوں کے انشورنس دعوؤں سے اسرائیل کو پہچنے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ سامنے آ گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تقریباً ڈھائی ہزار اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے، جس سے اسرائیلی تجارتی مرکز تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملہ گزشتہ برس شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کا سب سے مہنگا حملہ ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ایرانی میزائل روکنے کے بعد ملبہ گرنے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ بھی ابھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔