• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن آج کمزور ہو جائے گا: محکمۂ موسمیات

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن 10 گھنٹوں میں مغرب کی طرف بڑھا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی سے 1190 کلو میٹر اور اورماڑہ سے 1100 کلومیٹر دور ہے جبکہ عمان کے ساحل سے 520 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ سسٹم عمان کے ساحل کی جانب حرکت کرتا رہے گا اور آج کمزور ہو کر ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔

سسٹم کے مرکز میں 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شام تک سمندر میں طغیانی رہنے کا امکان ہے اس لیے بلوچستان کے ماہی گیر آج شام تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید