تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوخیر رسول زادہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر کامرس جام کمال نے تاجک وزیرِ اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
تاجکستان ایس سی او کے اولین ابتدائی فورم شنگھائی فائیو کے بانی اراکین میں ہے۔
دوسری جانب ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ و ڈپٹی چیئرمین کابینہ پاکستان پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد مئیردوف کا استقبال کیا۔
ترکمانستان ایس سی او کا رکن، مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنر نہیں ہے بلکہ وہ بطور مہمان شرکت کر رہا ہے۔
رکن ممالک اتفاق رائے سے کسی غیر رکن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں۔
ترکمانستان ایس سی او سربراہان اجلاس میں دستاویزات پر دستخط نہیں کر سکے گا اور ان کیمرا سیشنز میں بحث میں حصہ بھی نہیں لے سکے گا۔