• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 34 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کر دی گئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر جواد قاضی احمد نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے۔

جواد قاضی احمد نے بتایا ہے کہ 31 دسمبر تک کام مکمل ہو جائے گا، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا کر 21 ہزار سے 34 ہزار تک کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اینگل کی بہتری کے لیے جنگلوں کو ہٹا کر انکلوژرز کو آگے لا رہے ہیں، تعمیراتی کام کا بجٹ ساڑھے 7 ارب روپے ہے۔

ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے وفد کی آمد اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آغاز میں شیڈول ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی ہفتہ وار بنیاد پر ہمارے ساتھ لنک ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید