• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کہاں تک پہنچا؟ محسن نقوی دیکھنے پہنچ گئے

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کام میں تیزی آگئی۔

بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جبکہ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کیا جائے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ لفٹ کی سہولت بیسمنٹ تک دی جائے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید